محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ،اس ہفتے رات کے دوران سردی بڑھنا شروع ہوجائے گی

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتادیا کہ اس سال سردیاں شدید اور طویل ہوں گی،اس وقت موسم تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے، خالد ملک

عوام رات کو گھر سے باہر نکلیں تو احتیاط کریں، موسم سرما سے متعلق آو ¿ٹ لک نومبر کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا، ترجمان محکمہ موسمیات

سردی کا موسم تو شروع ہوچکا ہے مگر سردی کب پڑے گی، لوگ اکثر یہ سوچتے ہیں۔ اب محکمہ موسمیات نے بتا دیا ہے کہ کراچی میں سردی کب پڑے گی۔

شخصیات ویب نیوز

رپورٹ : سلیم آذر

اتوار14ربیع الاول 1442ء یکم نومبر2020ء

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat.com

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat.com

محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک نے بتایا کہ کراچی میں آئندہ 2 سے 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے، اس وقت موسم تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے جس کی وجہ سے 24 گھنٹوں میں ہوائوں کے رخ میں تبدیلی کے باعث رات میں موسم سرد ہوجاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کراچی میں اکتوبر کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 21.9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ ان دنوں درجہ حرارت 17.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے جو معمول سے کم ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک نے کہا کہ رواں سال سردیاں طویل ہوسکتی ہیں۔دوسری جانب محکمہ  نے موسم سرما سے متعلق آئوٹ لک نومبر کے پہلے ہفتے میں جاری کرنے کا کہا ہے۔
تو کراچی والوں تیار ہو جاﺅ اور گرم کپڑے نکال لو اور رات میں گھر سے باہر جانا ہو تو لازمی یہ احتیاط کریں اور گرم کپڑوں کے حوالے سے خیال رکھیں کہ کیوں کہ ادارے نے بتادیا ہے کہ کراچی میں آئندہ 2 سے 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے  اور درجہ حرارت جو ان دنوں درجہ حرارت 17.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا  ہے مزید کم ہوجائے گا ۔

 24 گھنٹوں میں ہوائوں کے رخ میں تبدیلی کے باعث رات میں موسم سرد ہوجاتا ہے

24 گھنٹوں میں ہوائوں کے رخ میں تبدیلی کے باعث رات میں موسم سرد ہوجاتا ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.