ڈاکٹر کامل طب کی دنیا ہی میں نہیں علم و ادب کے حلقوں میں بھی خوب پہچان رکھتے ہیں

ڈاکٹر کامل خوفناک حادثے کے شکار بیٹے کے علاج اوردیکھ بھال کے لیے بطورڈاکٹر ہی نہیں تیمار دار خدمت گار، نرس اور ہرطرح کے ذہنی جسمانی و جذباتی تھراپسٹ کا کردار بھی خوب نبھا رہے ہیں

جب شام ڈھلی Jab Shaam Dhaliشخصیات ویب نیوز
رپورٹ: سلیم آذر

14 ربیع الاول 1442ھ یکم نومبر 2020 ء

ڈاکٹر کامل

ڈاکٹر کامل

یہ ڈاکٹر کامل ہیں، طب کی دنیا ہی میں اپنا مقام نہیں رکھتے، علم و ادب کے حلقوں میں بھی ان کی خوب پہچان ہے اور دوستوں میں تو ان کی بڑی پذیرائی مثالی ہے۔ جب سے ڈاکٹر صاحب کا بیٹا انتہائی خطرناک حادثے کا شکار ہوا ہے ، جس کے علاج اوردیکھ بھال کے لیے وہ صرف بطورڈاکٹر ہی نہیں اس کے تیمار دار، خدمت گار، نرس اور ہرطرح کے ذہنی جسمانی و جذباتی تھراپسٹ کا کردار بھی خوب نبھا رہے ہیں۔ بیٹے کی صحت و تندرستی کے لیے انھوں نے ایک انوکھا کام یہ کیا کہ بھاری رقم خرچ کرکے ایک سوشل ایکٹیوٹی کلب میں اپنی پوری فیملی کی ممبرشپ خرید لی جہاں وہ روز شام کو اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے پوری پوری فیملی کو لے کر پہنچ جاتے ہیں۔ اس کلب میں ایکسرسائز، سوئمنگ ، اسپورٹس، گیمز اور بہت سی مثبت سرگرمیوں کی سہولت موجود ہے۔ زیر نظر تصویر ایسی ہی سرگرمی کے دوران بنائی گئی ہے، ان کے بازو کے ابھر ے ہوئے مسلز اور چہرے پر انتہائی بشاشت یہ بتارہی ہے کہ بیٹوں اور فیملی کے ساتھ وقت گزاری ڈاکٹر کامل کی صحت اور حسن پر کس قدر خوشگوار اثرات مرتب کررہی ہے۔

نئی انٹری ٹیسٹ پالیسی اور نصاب میں تبدیلی، طلبہ کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا

انٹری ٹیسٹ کی نئی پالیسی اور نصاب میں تبدیلی، طلبہ کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا

انٹری ٹیسٹ کی نئی پالیسی اور نصاب میں تبدیلی، طلبہ کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا

میڈیکل یونیورسٹیوں کو ٹیسٹ لینے سے روک کر نئی پالیسی ترتیب دینے اور نصاب میں بار بار تبدیلی سے طلبہ کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا، طلبہ اور ان کے والدین نے اس اقدام پر سخت احتجاج کیا ہے، طلبہ نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے، عدالت کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ری ٹیسٹ کی تاریخ کو تبدیل کر کے طلبہ کو تیاری کا مزید وقت دیا جائے اور 15 نومبر کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ موخر کیے جائیں۔

ارطغرل ڈرامے سے عالمی شہرت پانے والے ترک اداکارکی پاکستانیوں کو مبارک باد

ارطغرل ڈرامے سے عالمی شہرت پانے والے ترک اداکارکی پاکستانیوں کو مبارک باد

ارطغرل ڈرامے سے عالمی شہرت پانے والے ترک اداکارکی پاکستانیوں کو مبارک باد

ارطغرل ڈرامے سے عالمی شہرت پانے والے ترک اداکار Cem Ucan جنھوں نے ڈیریلیس ارطغرل میں ایلیار بے کا کردار ادا کیا تھا ۔ انھوں نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پربدھ کو ایک پیغام جاری کیا پاکستانی مسلمانوں کو عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مبارک باد دی ۔ پاکستان میں جمعہ 12ربیع الاول کو عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منایا۔ ترک اداکار نے اپنے پاکستانی مدحوں کو عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بھرپور دلی مبارک باد دی۔

کیلاش خاوند کو اب بیوی سے اپنا رشتہ ثابت کرنا آسان 

 کیلاش خاوند کو اب بیوی سے اپنا رشتہ ثابت کرنا آسان ہوجائے گا

کیلاش خاوند کو اب بیوی سے اپنا رشتہ ثابت کرنا آسان ہوجائے گا

پاکستان کے شمالی ضلع چترال میں بسنے والے کیلاش قبیلے میں اب تک شادی کے معاملات زبانی کلامی طے پاتے تھے لیکن اب اسے قانونی شکل مل جائے گی۔ اس حوالے سے ایکٹ کی ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے، جسے دسمبر تک اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔ کیلاش کے لوگ پرامید ہیں کہ ان کے لیے مخصوص شادی ایکٹ رواں سال کے آخر تک نافذ ہو جائے گا جس کے بعد ان کے شادی بیاہ کے معاملات لکھت میں آ جائیں گے۔ کیلاش لوگ کہتے ہیں یہ ایک خوش آئند بات ہے، ہماری شادی بیاہ بھی لکھت میں ہوگی اور قانونی تحفظ ملے گا۔ اب تک شادی قانونی تو ہوتی تھی لیکن زبانی کلامی، اس اقدام سے ہماری بھی شادی رجسٹرڈ ہوگی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیلاش لوگوں کے لیے کوئی نیا قانون نہیں بن رہا بلکہ پہلے سے موجود قانون کو لکھت میں لایا جا رہا ہے جس کے لیے تین وادیوں کے 70 سے 74 قاضیوں کی رائے لی جا رہی ہے۔ ان قاضیوں میں مردوں کے علاوہ خواتین قاضی بھی ہیں۔ قانون کو بنانے میں خواتین کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا اور دسمبر کے آخر تک ڈرافٹ مکمل کرکے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ پہلے میرج سرٹیفیکیٹ قاضی جاری کرتا تھا، جس پر اس کی مہر ثبت ہوتی تھی۔ ’اب جب یہ قانون اسمبلی سے پاس ہوگا تو حکومت پاکستان کی طرف سے سرٹیفیکٹ جاری ہوگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.