پرانا کراچی واپس آگیا،امید ہے پرانا پاکستان بھی واپس آئے گا،مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ پی ایس ایل کے 8 میچوں کے بعد عالمی کرکٹ کی جانب دیکھ رہے ہیں،پی ایس ایل کے فائنل پربہت خوشی ہے۔

شخصیات ویب ڈیسک
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ پی ایس ایل کے 8 میچوں کے بعد عالمی کرکٹ کی جانب دیکھ رہے ہیں،پی ایس ایل کے فائنل پربہت خوشی ہے، پرانا کراچی واپس آگیا ،امید ہے پرانا پاکستان بھی واپس آئے گا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اتوارکی صبح نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل فور) کے فائنل میچ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراءامتیاز شیخ، سعید غنی اور مشیر قانون مرتضی وہاب بھی تھے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے افسران اور کمشنر کراچی نےنیشنل اسٹیڈیم کراچی کے انتظامات کے حوالے سے بریف کیا۔سید مراد علی شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے اچھے انتظامات کئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی کل گنجائش 32000 ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایل ایل کے کامیاب انعقاد اور فائنل کراچی میں ہونے پر بہت خوشی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پرانا کراچی واپس آگیا ہے امید ہے پرانا پاکستان بھی واپس آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال بھی پی ایس ایل کا فائنل کرایا گیا تھا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی ہی نہیں ملک بھر سے کرکٹ کے چاہنے والے آ رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ شائقین کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی کوشش ہے کہ عالمی کرکٹ کو بحال کیا جائے۔ پی ایس ایل کے 8 میچوں کے بعد عالمی کرکٹ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔بعد ازاں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایکسپو اور یونیورسٹی روڈ پر قائم پارکنگ ایریاز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے شہید ملت روڈ پر زیر تعمیر انڈرپاس کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ انڈرپاسز پر کام تیزی سے جاری ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.