تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند، نویں تا بارہویں جماعت کے امتحانات کا بھی فیصلہ ہوگیا

تعلیمی ادارے پہلے11 اپریل تک بند کیے گئے تھے، این سی او سی کے اجلاس میں اسکول کھولنے اور امتحانات کی تاریخ میں توسیع کردی گئی
حکومت نے تعلیمی ادارے مزید بند کرنے کا اعلان کر دیا ، 9 ویں سے 12ویں جماعت تک کے بچوں کو ہر جگہ آنے کی اجازت ہو گی
کلاسز میں سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا ، نویں سے 12 ویں جماعت کے امتحانات اب مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے
28 اپریل کو این سی او سی کا دوبارہ اجلاس ہو گا جس میں اداروں کو عید تک مزید بند رکھنے یا کھولنے سے متعلق مشاورت کی جائے گی، وزیر تعلیم شفقت محمود

شخصیات ویب نیوز
بدھ 23شعبان 1442ھ 7اپریل 2021
رپورٹ: سلیم آذر

تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند کرنے کااعلان، نویں سے بارہویں جماعت تک کے امتحانات بھی آگے بڑھا دیے گئے ۔تعلیمی ادارے پہلے11 اپریل تک بند کیے گئے تھے، حکومت نے تعلیمی ادارے مزید بند کرنے کا اعلان کر دیا ،
حکومت نے متاثرہ اضلاع میں پہلی تا8 ویں جماعت تک تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند کرنے کا اعلان کر دیاہے جبکہ 9 ویں سے 12ویں جماعت تک کے بچوں کو ہر جگہ آنے کی اجازت ہو گی اور کلاسز میں سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا ، نویں سے 12 ویں جماعت کے امتحانات آگے کیے جارہے ہیں جوکہ مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے۔

28 اپریل کو این سی او سی کا دوبارہ اجلاس ہو گا جس میں اداروں کو عید تک مزید بند رکھنے یا کھولنے سے متعلق مشاورت کی جائے گی، وزیر تعلیم شفقت محمود

28 اپریل کو این سی او سی کا دوبارہ اجلاس ہو گا جس میں اداروں کو عید تک مزید بند رکھنے یا کھولنے سے متعلق مشاورت کی جائے گی، وزیر تعلیم شفقت محمود

وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو 11 اپریل تک بند کیا گیا تھا اور انہیں کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق اجلاس میں مشاورت کی گئی ہے جبکہ این سی او سی کے اجلاس میں امتحانات کے شیڈول کے بارے میں بھی فیصلہ کیا گیاہے۔ ملک میں دو قسم کے امتحانات ہونے ہیں ایک وہ جو 9 ویں سے 12 ویں جماعت کے ہیں اور دوسرا اے اور او لیول کے امتحانات ہیں۔
شفقت محمود کا کہناتھا کہ فیصلہ کیا گیاہے کہ ہر علاقہ متاثر نہیں ہے تاہم جو اضلاع متاثر ہیں ، وہاں سے یکم تا آٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند کر دئے گئے ہیں ، پنجاب کے 13 اضلاع متاثر ہیں ، اس لیے ان 13 اضلاع میں یہ پابندی لاگو ہو گی ،
اسی طرح سندھ میں بھی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیاہے۔ شفقت محمود کا کہناتھا کہ یہ فیصلہ صوبو ںنے کرناہے کہ ان کے کونسے اضلاع متاثر ہیں جہاں تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے تاہم 28 اپریل کو دوبارہ اجلاس ہو گا جس میں اداروں کو مزید عید تک بند رکھنے یا کھولنے سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
وزیر تعلیم کا کہناتھاکہ نویں سے 12 جماعت تک امتحانات ہونے ہیں اس لیے انہیں سخت ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ وہ اپنی پڑھائی کو مکمل کر لیں اور امتحانات کیلئے تیاری کریں۔ یونیورسٹیوں سے متعلق اعلان کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیاں 28 اپریل تک بند رہیں گی لیکن جو اضلاع متاثر نہیں ہیں وہاں یونیورسٹیاں معمول کے مطابق کام کریں گی۔
شفقت محمود نے کہا کہ نویں سے 12 جماعت تک سارے پاکستان میں 40 لاکھ بچے امتحانات دیتے ہیں ، جن میں 30 بورڈز شامل ہیں ، نویں جماعت سے 12 ویں تک امتحانات ہوں گے ، یہ ہمارے مقامی امتحان ہیں اس لیے انہیں مئی کے تیسرے ہفتے میں لے جایا جائے گا، پنجاب نے جو نئی ڈیٹ شیٹ جاری کی ہے اسے بھی آگے کیا جارہاہے ، بچوں کو تیاری کا موقع بھی مل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں 80 فیصد امتحانات ہو رہے ہیں ، اے اور او لیول کے امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی ہوں گے اور اس دوران ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.