امن کا پیغام لیکرپاکستان آئے ہیں،محبت کا شکریہ،شبانہ ،جاوید اختر

امن اورمحبت کا پیغام لے کر پاکستان آئے ہیں،لاہور آکراچھا لگا،پاک بھارت مشترکہ فلم انڈسٹری کے خواہاں ہیں،شبانہ اعظمی ،جاوید اختر

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے معروف اداکارہ شبانہ اعظمی اور شاعر و مصنف جاوید اختر ملاقات کررہے ہیں

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے معروف اداکارہ شبانہ اعظمی اور شاعر و مصنف جاوید اختر ملاقات کررہے ہیں

بھارتی جوڑے نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی ملاقات کی،پاکستان اَمن پسند ملک ہے،اپنے ہمسایہ ممالک سے برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ دونوں ممالک میں ثقافتی وفود کے تبادلوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کیشبانہ اعظمی اور جاوید اختر سے بات چیت، سلیمہ ہاشمی بھی موجود تھیں۔

امن اورمحبت کا پیغام لے کر پاکستان آئے ہیں، اہل لاہور کی محبت کا شکریہ جنہوں نے اتنی عزت دی،بھارتی اداکار شبانہ اعظمی اور معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے لاہور آمد پرکہی۔فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کی رونق بڑھانے کیلئے لاہور آنے والے بھارتی جوڑے،معروف اداکارہ شبانہ اعظمی اوران کے شوہر،نغمہ نگار و مصنف جاوید اختر کا کہنا ہے کہ لاہور آکربہت اچھا لگا،

شبانہ اعظمی

شبانہ اعظمی

وہ اپنے ساتھ صرف اورصرف محبت لے کرآتے ہیں۔ شبانہ اعظمی اورجاوید اختر نے کہا کہ وہ فلمی دنیا میں پاکستان اور بھارت کی مشترکہ انڈسٹری کے خواہاں ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ فلمی دنیا میں پاکستان اوربھارت کی مشترکہ انڈسٹری کے خواہاں ہیں۔قبل ازیں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے جاوید اختر اورشبانہ اعظمی سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شبانہ اعظمی اورجاوید اختر فلمی و ادبی دنیا کی بڑی شخصیات ہیں، ان کے دورے سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔

معروف شاعر و مصنف جاوید اختر

معروف شاعر و مصنف جاوید اختر

دریں اثناگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر نامور شاعر جاوید اختر نے ملاقات کی۔ شبانہ اعظمی کہتی ہیں کہ پاکستان کے لئے پیار اورمحبت کا پیغام لیکر آئے ہیں۔ گورنر ہاوس لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان اَمن پسند ملک ہے۔ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سے برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دونوں ممالک میں ثقافتی وفود کے تبادلوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں۔ گورنر پنجاب کو شبانہ اعظمی اور جاوید اختر نے سینٹ کے ضمنی انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی۔ شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیار اور محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر رابطے ہونے چاہئیں۔ ملاقات کے دوران سلیمہ ہاشمی بھی موجود تھیں۔

معروف شاعر و مصنف جاوید اختر اور نامور اداکارہ شبانہ اعظمی

معروف شاعر و مصنف جاوید اختر اور نامور اداکارہ شبانہ اعظمی

Facebook Comments

Website Comments

POST A COMMENT.