محکمہ صحت نے سندھ حکومت کو تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کی سفارش کردی

محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعدکراچی میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے اور تعلیمی ادارے لمبے دورانیے تک بند رکھنے کی سفارش کی ہے

محکمہ صحت نے سندھ حکومت سے کراچی میں تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کی سفارش کردی، کورونا کیسز میں اضافہ

شخصیات ویب نیوز

رپورٹ : سلیم آذر
محکمہ صحت کا صوبائی وزیر صحت کی سربراہی میں اجلاس، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام بھی شریک ہوئے، اجلاس میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کی صورتحال پر غور، بعض اہم فیصلے بھی کیے گئے
محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعدکراچی میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے اور تعلیمی ادارے لمبے دورانیے تک بند رکھنے کی سفارش کی ہے۔
صوبائی وزیر صحت کی سربراہی میں محکمہ صحت سندھ کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت نے ائیرپورٹ پر ہیلتھ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے ذریعے کراچی آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی۔
اس کے علاوہ تمام نجی و سرکاری اسپتالوں میں فرنٹ لائن ڈیسک بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ،، فرنٹ لائن ڈیسک کورونا وائرس کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کرے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں عوامی اجتماعات نہ کرانے سے متعلق ایڈوائزری جاری کی جائے گی ،جب کہ پی ایس ایل کی طرز پر ہونے والے عوامی اجتماعات پر بھی پابندی لگانے کی سفارش بھی کی گئی ہے

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد 19 ہوگئی


ترجمان محکمہ صحت نے بتایاکہ وزیراعلیٰ سندھ سے تمام تعلیمی اداروں کو لمبے دورانیے تک بند رکھنے کی سفارش کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کو گڈاپ میں قائم اسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
صوبہ سندھ میں کورونا کے مزید دو اور کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ جس کے بعد کراچی میں محکمہ صحت نے کراچی میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے اور تعلیمی ادارے لمبے دورانیے تک بند رکھنے کی سفارش کی ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان نے فی الحال صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 16 مارچ سے ہی کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 16 مارچ کو کھولنے کے فیصلے پر قائم ہیں، صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں، اگر صورتحال ایسی ہوئی کہ اسکول مزید بند کرنا پڑے تو حکومت اس پر فیصلہ کرے گی۔فی الحال تعلیمی ادارے 16 مارچ سے ہی کھلیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.