موذی کورونا وائرس کا شکار جاری، یومیہ ہلاکتیں بڑھ گئیں ، مریض 4لاکھ تک پہنچ گئے

موذی کورونا وائرس سے 3 لاکھ 98 ہزار 24 افراد متاثر، 3 لاکھ 41 ہزار 423 صحت یاب ،8 ہزار 25 مریض جاں بحق
موذی کورونا وائرس کی شدت میں تیزی، مثبت کیسز کی شرح 8.5 فی صد سے بڑھ گئی اموات میں بھی اضافہ
دنیا بھر کے بڑے ترقی یافتہ ممالک لاک ڈائون کرنے پر مجبور

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر
پیر14؍ ربیع الثانی1442ھ 30؍ نومبر2020ء

 

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat.com

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat Web News سلیم آذر چیف ایڈیٹر شخصیات ویب نیوز

پاکستان میں موذی کورونا وائرس کی شدت میں تیزی آگئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 52 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
موذی کوروناوائرس کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 33 ہزار 302 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2839 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 40 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 8025 ہو گئی ہے ۔
ملک میں موذی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 42 ہوگئی ہے جس میں سے 3 لاکھ 41 ہزار 423 صحتیاب ہوچکے ہیں جو تقریباً 86 فیصد ہے جبکہ 8 ہزار 25 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔
کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 839 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 40 افراد وائرس کے باعث لقمہ اجل بنے تاہم خوش آئند بات یہ رہی کہ ایک ہزار 613 مریض صحت یاب بھی ہوگئے جس کے بعد فعال کیسز کی مجموعی تعداد 48 ہزار 576 تک جاپہنچی۔
واضح رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جو جون میں عروج پر پہنچ گیا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 419 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 14 تک پہنچ گئی

سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 419 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 14 تک پہنچ گئی

اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی ہے اور حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔
30 نومبر کو ملک بھر میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال زیادہ بہتر نہیں ۔ کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 419 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 14 تک پہنچ گئی۔ جبکہ مزید 13مریض انتقال کرگئے اور یوں صوبہ سندھ میں اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 924 تک پہنچ گئی۔
صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 524 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 35 ہوگئی۔
24 گھنٹوں میں مزید 12 مریض وبا کا شکار بنے ا جس سے پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی تعداد 2 ہزار 991 ہوگئی۔

 بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اموات کی تعداد 166 پر برقرار ہے

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اموات کی تعداد 166 پر برقرار ہے

صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 313 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 47 ہزار 190 ہوگئی۔وبا کے باعث صوبے میں مزید 9 مریضوں کا انتقال ہوا جس سے اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 368 تک جا پہنچی۔
صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 17 ہزار 158 ہوگئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اموات کی تعداد 166 پر برقرار ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 341 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہزار 123 ہوگئی۔ اسلام آباد میں کورونا سے مزید 5 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 314 ہوگئیں۔

سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 173 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 6 ہزار 855 ہوگئی۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں یہ کورونا کے ایک روز کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید 1 فرد زندگی کی بازی ہار گیا اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد   165 تک جا پہنچی۔

صوبہ پنجاب میں524 نئے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 35 ہوگئی، 12 مریض جاں بحق ہوئے، اموات کی تعداد 2 ہزار 991 ہوگئی

صوبہ پنجاب میں524 نئے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 35 ہوگئی، 12 مریض جاں بحق ہوئے، اموات کی تعداد 2 ہزار 991 ہوگئی

گلگت بلتستان میں وبا کے 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 649 ہوگئی۔مزید یہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جس سے اموات 97 پر برقرار ہیں.
پاکستان میں جہاں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے وہیں مریضوں کے صحت یاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 613 افراد شفایاب ہوئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 423 ہوگئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.