ایرانی خاتون کو جاسوسی کے جرم میں 10سال قید کی سزا سنا دی گئی

ایرانی خاتون کو جاسوسی کے جرم میں ایرانی عدالت نے سزا سنادی، خاتون برٹش کونسل میں ملازم تھی، لندن نےر تشویش کا اظہار کیا ہے، اس سے قبل برٹش کونسل کی ایک اور ملازمہ نازنین زغاری ریٹ کلف (چھوٹی تصویر( کو بھی ایرانی عدالت جاسوسی پر سزا سنا چکی ہے

ایرانی خاتون کو جاسوسی کے جرم میں ایرانی عدالت نے سزا سنادی، برٹش کونسل کی ملازم کی سزا پر لندن کا اظہار تشویش ، پہلے بھی برٹش کونسل کی ایک اور ملازمہ نازنین زغاری ریٹ کلف (چھوٹی تصویر( کو بھی ایرانی عدالت جاسوسی پر سزا سنا چکی ہے

ایرانی خاتون کو جاسوسی کے جرم میں 10سال قید کی سزا سنا دی گئی
ایرانی خاتون برٹش کونسل کی ملازمہ ہے،جاسوسی کے الزام میں اسے قید کی سزا پر شدید تشویش ہے‘ ترجمان برطانوی دفتر خارجہ

شخصیات ویب رپورٹ

تہران ، ایران کی عدالت نے برٹش کونسل کی ایک خاتون ملازمہ کو برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں 10 برس کی قید سنا دی۔رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن میں جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی خاتون کو جاسوسی کے جرم میں سزا دی گئی ہے، جبکہ لندن نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔۔میزان آن لائن لائن نے عدالت کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایرانی خاتون برٹش کونسل میں ایرانی ڈیسک کی انچارج کے طور پر کام کر رہی تھیں اور وہ برطانوی خفیہ ایجنسیوں سے تعاون کر رہی تھیں۔انہوں نے مذکورہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن کہا کہ ان کو حال ہی میںجرم کے اعتراف کے بعدسزا دی گئی ہے۔غلام حسین اسماعیلی نے کہا کہ مشتبہ خاتون کو ثقافتی پروگراموں کا انتظام کرنے کا منصوبہ سونپ دیا گیا تھا، تاہم انہیں ایرانی خفیہ ایجنسیوں اور سیکیورٹی ایجنسیوں نے ایک برس قبل گرفتار کیا تھا۔دوسری جانب برطانوی وزارت خارجہ نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔برطانوی دفتر خارجہ و دولت مشترکہ دفتر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں ان رپورٹس پر شدید تشویش ہے کہ برٹش کونسل کی ایرانی ملازمہ کو جاسوسی کے الزام میں قید کی سزا دی گئی ہے۔

 اس سے قبل بھی ایرانی عدالت ایک خاتون نسرین ستودہ کو جاسوسی کے الزام میں 38 برس قید اور 148 کوڑے مارنے کی سزا سنا چکی ہے


اس سے قبل بھی ایرانی عدالت ایک خاتون نسرین ستودہ کو جاسوسی کے الزام میں 38 برس قید اور 148 کوڑے مارنے کی سزا سنا چکی ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.