بابر اعظم ، ویرات کوہلی کو پچھاڑ کر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے

بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ، ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں تیسرا اور ٹیسٹ میں چھٹا نمبر ہے
ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف جیسے مایہ ناز کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہونے پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں ، بابر اعظم

شخصیات ویب نیوز
بدھ یکم رمضان المبارک 1442ھ 14 اپریل 2021
رپورٹ : سلیم آذر

 بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ، ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں تیسرا اور ٹیسٹ میں چھٹا نمبر ہے

بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ، ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں تیسرا اور ٹیسٹ میں چھٹا نمبر ہے

بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں مجموعی طور پر 228 رنز بنائے تھے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بابر اعظم کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین ہونے کا اعلان کردیا ۔
بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے تین میچوں میں 228 رنز بنانے والے بابراعظم نے سیریز کے دوران مجموعی طور پر 28 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے۔
سیریز کے آغاز سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی درجہ بندی میں بھارت کے ویراٹ کوہلی اور پاکستان کے بابراعظم کے درمیان 20 ریٹنگ پوائنٹس کا فاصلہ تھا۔
پی سی بی کے مطابق بابر اعظم سے قبل بھارتی کرکٹ کپتان ویراٹ کوہلی عالمی درجہ بندی میں نمبر ون بیٹسمین تھے۔ وہ اکتوبر 2017 سے اس رینک پر موجود تھے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود بیٹسمین بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف جیسے مایہ ناز کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہونے پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تینوں کرکٹرز ہمیشہ پاکستان کی کرکٹ کے روشن ستارے رہیں گے۔
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ’اب ان کا اگلا ہدف اس درجہ بندی کو برقرار رکھنا ہوگا، کوشش کریں گے کہ وہ سخت محنت اور یکسوئی کا مظاہرہ کریں۔ سر ویون رچرڈز نے جنوری1984 سے اکتوبر1988 تک جبکہ ویرات کوہلی نے 1258 روز تک یہ پوزیشن اپنے پاس رکھی۔

 پاکستانی ہیرو بابر اعظم 41 مہینوں سے پہلی پوزیشن پر براجمان بھارتی کپتان کے راج کا خاتمہ کرکے ون ڈے کرکٹ کے نمبر ایک بیٹسمین بن گئے

پاکستانی ہیرو بابر اعظم 41 مہینوں سے پہلی پوزیشن پر براجمان بھارتی کپتان کے راج کا خاتمہ کرکے ون ڈے کرکٹ کے نمبر ایک بیٹسمین بن گئے

بابر اعظم نے مزید کہا کہ وہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی کی عالمی پلیئرز رینکنگ میں بھی نمبر ون بن چکے ہیں مگر ان کا اصل ہدف ٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بیٹسمین بننا ہے کیونکہ کسی بھی کرکٹر کی صلاحیتوں کا اصل امتحان تو ٹیسٹ کرکٹ ہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اس مقام کے حصول کے لیے سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور کوشش ہوگی کہ عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رہے۔
واضح رہے کہ ویراٹ کوہلی دنیا کے وہ واحد بیٹسمین ہیں جو فی الحال ٹی 20، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ تینوں فارمیٹ کی عالمی درجہ بندی کے مطابق ابتدائی چھ بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ بابر اعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔
اس سے قبل ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بن چکے ہیں۔ بابر اعظم کا ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں تیسرا اور ٹیسٹ میں چھٹا نمبر ہے۔
اوپنر فخر زمان بھی ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہوگئے، رینکنگ میں ان کا ساتواں نمبر ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باو ¿لر شاہین شاہ آفریدی کا باو ¿لرز میں 11واں نمبر ہے۔

ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف جیسے مایہ ناز کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہونے پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں ، بابر اعظم

ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف جیسے مایہ ناز کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہونے پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں ، بابر اعظم

Facebook Comments

POST A COMMENT.