تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ عاشق رسول خادم حسین رضوی انتقال کرگئے

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ  انتقال کرگئے 

شخصیات ویب نیوز 

رپورٹ : سلیم آذر

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے ۔ ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی قیادت نے بتایا ہے کہ مرحوم کی طبیعت ایک عرصے سے خراب تھی۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی گزشتہ کئی روز سے بخار میں مبتلا تھے۔ ناسازی طبیعت کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج رہنے کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

اسلام آباد میں کوئٹہ چائے کا ڈھابہ کھولنے والی پہلی بلوچ خاتون صبیحہ

اسلام آباد میں کوئٹہ چائے کا ڈھابہ کھولنے والی پہلی بلوچ خاتون صبیحہ

بلوچستان کی خاتون کا اسلام آباد میں کوئٹہ چائے کا ڈھابہ

راولپنڈی اسلام آباد میں کوئٹہ ہوٹلز کی چائے اور پراٹھا تو اکثر لوگوںنے کھایا ہو گا، بلوچستان کی ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی صبیحہ نے اسلام آباد میں’ ’کوئٹہ “ کے نام پر چائے کا ڈھابہ شروع کیا ہے۔ ان کے چائے اور پراٹھے میں جو ایسی خاص بات ہے کہ جو آتا ہے چائے او رپراٹھے کا مستقل گاہگ بن جاتا ہے۔ یہ راز خود کوئٹہ کی صبیحہ یہ بتاتی ہیں کہ میں بلوچستان کی پہلی خاتون ہوں جس نے اسلام آباد میں کوئٹہ چائے کا ڈھابہ کھولا ہے۔ میرا تعلق ہزارہ برادری ہے۔ میرا شروع ہی سے یہ آئیڈیاتھاکہ میں ایسی جگہ ہوٹل کھولوں جہاں خواتین، بچے اور فیملیز آتی ہوں۔ ہم محنت ، خلوص اور خالص اشیا سے چائے اور پراٹھا بناتے ہیں ، چائے میں پانی استعمال نہیں کرتے خالص دودھ سے چائے بناتے ہیں ۔ خاتون ہونے کی حیثیت سے لوگوں نے مجھے سپورٹ بھی بہت کیا ہے۔

65 سالہ منفرد پاپ گلوکار لاتعداد سپر ہٹ گیت گانے والے عالم گیر کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن کے بعد

 منفرد پاپ گلوکار لاتعداد سپر ہٹ گیت گانے والے عالم گیر کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن کے بعد

معروف گلوکار عالمگیر کا امریکا میں کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب

معروف گلوکارعالمگیر کا امریکا میں گردے کی پیوند کاری (کڈنی ٹرانسپلانٹ) کا آپریشن کامیابی سے ہوگیا۔
پاکستان کے 65 سالہ منفرد پاپ گلوکار لاتعداد سپر ہٹ گیت گانے والے عالم گیر گذشتہ کئی سال سے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔
عالمگیر نے سوشل میڈیا پرکڈنی ٹرانسپلانٹ کے بعد اپنی تصویر بھی جاری کی ہے۔ان کاکہنا تھاکہ کامیاب آپریشن کے بعد اب ان کی طبیعت تیزی سے سنبھل رہی ہے۔ اپنے پیغام میں انھوں نے دعاو¿ں کے لیے مداحوں کا شکریہ اداکیاہے۔

76لاپتہ بچوں کا سراغ لگانے اور والدین سے ملانے والی دہلی کی خاتون کانسٹبل سیما

76لاپتہ بچوں کا سراغ لگانے اور والدین سے ملانے والی دہلی کی خاتون کانسٹبل سیما

خاتون کانسٹبل سیما کا عظیم کارنامہ

دہلی کے مضافاتی علاقے Samaypur Badli کی خاتون ہیڈ کانسٹیبل سیما ڈھاکہ نے لاپتہ 76 بچوں کا سراغ لگا کر عظیم کارنامہ سر انجام دیا۔ حکام نے یہ کارنامہ سرانجام دینے پر سیما ڈھاکہ کو آو¿ٹ آف ٹرن ترقی سے نواز دیا۔ غیرمتوقع ترقی ملنے پر جب ان سے تاثرات پوچھے گئے تو خاتون کانسٹیبل نے جواب دیا کہ مجھے ترقی کی خوشی ہے مگر اس سے زیادہ مجھے اس وقت خوشی ہوتی تھی جب بچھڑے ہوئے بچوں کو ان کے والدین کے ساتھ ملاتی تھی۔ مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ پولیس کمشنر نے میرے کام کا بدلہ دیا۔ اس سے دوسروں کو بھی حوصلہ مل سکتا ہے۔

ترک گروپ کی پاکستان کے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری سے باہمی تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے، مصطفی ساک

ترک گروپ کی پاکستان کے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری سے باہمی تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے، مصطفی ساک

ترک گروپ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا

ترک گروپ، عمارت گروپ آف کمپنیز کے زیراہتمام اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد، ترکی کے معروف کاروباری گروپ کے عہدیداراسپین کے مندوبین اور دیگر اہم شخصیات نے تقریب میں شرکت کی
عمارت گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شفیق اکبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور متعلقہ شبعوں میں بہت صلاحیت ہے
ترک گروپ آف کمپنیزکے عہدیدار مصطفی ساک نے کہاکہ ترکی کی کمپنیوں کی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ شراکت مزید معاون ہوگی، پاک ترک دوستانہ تعلقات اور مضبوط ہوں گے
مصطفی ساک نے بتایا کہ پاکستان اور ترکی ترجیحاتی معاہدے پر بات کر رہے ہیں جس سے ٹرانسپورٹ، ٹیلی کمیونی کیشن، مینو فیکچرنگ، سیاحت اور دیگر صنعتوں میں دو طرفہ تجارت بڑھے گی۔
تقریب سے وفاقی وزیر حماد اظہر، شہریار آفریدی، معاون خصوصی عثمان ڈارنے بھی خطاب کیا جب کہ ترکی کے سفیر، معاون خصوصی ذوالفقار بخاری اور متعدد شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔

 مجھے پاکستان کی افواج پر فخر ہے۔ میں ریکارڈ قائم کرنا اور بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں انیقہ نثار

مجھے پاکستان کی افواج پر فخر ہے۔ میں ریکارڈ قائم کرنا اور بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں انیقہ نثار

میں ریکارڈ قائم کرنا چا ہتی ہوں، انیقہ نثار

فخرپاکستان انیقہ نثار نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی (NDU) سے اپنا کورس NMW مکمل ہونے پر این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل سعید اور آئی ایس ایس آر اے کے ڈی جیر میجر جنرل آصف علی سے اپنا سرٹیفکیٹ وصول کررہی ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کی مسلح افواج پر فخر ہے۔میں ریکارڈ قائم کرنا اور بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں ۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود ملک میں سونے کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ میں سستا لیکن ملک میں سونے کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں مہنگا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ، عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر 13 ڈالر کمی کے بعد 1875 ڈالر ہے
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 386 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد10گرام سونے کی نئی قیمت 96 ہزار 708 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر 13 ڈالر کمی کے بعد 1875 ڈالر ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.