سرگودھا کی خاتون گلشن بی بی کے ہاں بیک پانچ وقت بچوں کی پیدائش
جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کے پھیپھڑے کام نہیں کررہے
گلش بی بی کی حالت تشویشناک ہونے کی بنا پر انتہاءی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کردیا گیا
سرگودھا کی رہائشی خاتون گلشن بی بی کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے،خاتون کی حالت تشویشناک ہونےکی بنا پرانھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میںمنتقل کردیا گیا ہے ،2 بچوں کے پھیپھڑے کام نہیں کررہے۔ ان کی حالت بھی بہتر نہیںبتائی جارہی ہے ذرائع کے مطابق منڈی بہائوالدین کے رہنے والے عمر کی شادی سرگودھا کی گلشن بی بی سے ہوئی تھی ، وہ زچگی کے سلسلے میں اپنی والدہ کے گھرسرگودھا میں آئی ہوئی تھی، زچگی کے موقع پر حالت خراب ہونے پر گلش بی بی کو مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں اس کے گھر پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، ڈاکٹر کے مطابق دو بیٹوں کے پھیپھڑے کام نہیں کر رہے ہیں۔ گلشن بی بی کی حالت بھی خراب بتائی جاتی ہے اور اسے بھی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میںمنتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز ان 2 بچوں کی جان بچانے کی پوری کوشش کررہے ہیں جن کے پھیپھڑے کام نہیں کررہے ہیں۔
POST A COMMENT.