سورج آگ برسانے لگا،  کراچی میں پارہ ہائی 42 ڈگری تک پہنچ گیا، گرمی مزید بڑھے گی

سورج تپ گیا، کراچی سمیت سندھ بھرمیں  گرم صحرائی ہوائوں کا راج، مسلسل چلنے والی گرم ہواؤں نے  نظام زندگی معطل کردیا

کراچی میں آج ‏شدید گرمی کا راج ، دوپہر کو شہر قائد میں پارہ 42 ڈگری سینٹی تک پہنچ گیا

شدید گرمی کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو اذیت سے دوچار کردیا ، آج درجہ حرارت  اور لوڈشیڈنگ مزید بڑھے گی

چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر اگلے 2 روزتک جاری رہ سکتی ہے، اتوار کو سمندری ہوائیں چلنے کے باعث کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔

اس سال موسم گرما کا جلد آغاز ہوا ہے اور رواں برس گرمیوں کا دورانیہ طویل ہوگا

 کراچی میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، گرمی کی شدت مزید دو دن رہے گا، محکمہ موسمیات


کراچی میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، گرمی کی شدت مزید دو دن رہے گا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کیہیٹ ویو کی پیش گوئی، کراچی میں درجہ حرارت 42 اورسندھ میں 48 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

ہیٹ ویو کی لہر، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچنے کی  پیش گوئی، دن کے اوقات میں لوگوں کو دھوپ سے بچنے اور احتیاط کرنے کی ہدایت

 

شخصیات ویب نیوز

14 مئی 2022 ہفتہ 12شوال لمکرم 1443ھ

رپورٹ: سلیم آذر

 

ملک کے میدانی  علاقوں میں سورج آگ برسانے لگا ۔ محکمہ موسمیات نے گرمی میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے، کراچی میں درجہ حرارت 42 اور سندھ بھر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ سندھ میں 16 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان ہے، لوگوں کو دن کے اوقات میں احتیاط کرنے، دھوپ سے بچنے اور غیرضروری طور پرگھر سے باہر یابراہ راست سورج کے نیچے رہنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

۔محکمہ موسمیات نے دن کے اوقات میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشن گوئی کی ہے جبکہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی  ہے ۔محمکمہ موسمیات کے مطابق اس ہیٹ ویو سے صوبائی دارالحکومت کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوسکتا ہے، محمکمہ موسمیات کے مطابق یہ ہیٹ ویو مرکزی اور بالائی سندھ پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو ایڈوائزری میں بتایا گیا تھا کہ ہیٹ ویو کی یہ لہر 16 مئی تک جاری رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید ہیٹ ویو صوبوں کے دیگر حصوں میں بھی ہو سکتی ہے۔ دادو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بے نظیر آباد (نواب شاہ)، نوشہرو فیروز، خیرپور، شکارپور اور گھوٹکی اضلاع میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ اسی عرصے کے دوران جامشورو، حیدر آباد، بدین، ٹھٹہ، میرپور خاص اور عمر کوٹ اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ خشک اور گرم موسم فصلوں، سبزیوں اور باغات کو متاثر اور توانائی کی طلب میں بھی اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔عوام کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ جہاں تک ممکن ہو خاص طور پر  صبح 11 سے شام 4 بجے کے درمیان کھلے سورج کے نیچے نہ جائیں۔

محکمہ موسمیات نے جاری بیان میں کہا تھا کہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر اگلے 2 روزتک جاری رہ سکتی ہے ۔

 عوام کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ خاص طور پر صبح 11 سے شام 4 بجے کے درمیان کھلے سورج کے نیچے نہ جائیں


عوام کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ خاص طور پر صبح 11 سے شام 4 بجے کے درمیان کھلے سورج کے نیچے نہ جائیں

چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز نے وضاحت کی تھی کہ آج بلوچستان کے صحرائی علاقوں سے آنے والی گرم ہواؤں کے باعث سمندری ہوائیں چلنا بند ہو گئی ہیں۔ ان ہواؤں نے کراچی اور ساحلی پٹی کے کچھ دوسرے حصوں شدید گرمی کے سسٹم بچا کر رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس سسٹم نے سندھ سمیت ملک بھر کے موسم کو شدید گرم کر دیا ہے۔ اتوار کو سمندری ہوائیں چلنے کے باعث کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان میں مئی اور جون میں بہت زیادہ گرمیاں پڑتی ہیں، تاہم اس سال موسم گرما کا جلد آغاز ہوا ہے اور رواں برس گرمیوں کا دورانیہ طویل ہوگا

کراچی میں آج ‏شدید گرمی کا راج ہے، مسلسل چلنے والی گرم ہواؤں کے باعث نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا، دوپہر کو شہر قائد میں پارہ 41 ڈگری سینٹی تک پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.