عارف علوی،اعتزازاحسن اورفضل الرحمان صدارتی امیدوار کاغذات جمع

عارف علوی،اعتزازاحسن اورفضل الرحمان صدارتی امیدوار کاغذات جمع

مشترکہ صدارتی امیدوارپراپوزیشن میں اختلافات برقرار،کسی نام پراتفاق رائے نہیں ہوسکا

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،مشترکہ صدارتی امیدوار پراپوزیشن میں اختلافات برقرارہیں اورکسی نام پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا جس کے بعد پیپلزپارٹی کے سوا تمام اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کوصدارتی امیدوارنامزد کردیا ہے جب کہ پی پی اعتزاز احسن کے نام پرڈٹ گئی۔پیپلزپارٹی کے نامزد صدارتی امیدواراعتزاز احسن نے اپنےکاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیے،اعتزاز احسن کی جانب سے خورشید شاہ تجویزکنندہ اورشیری رحمان تائید کنندہ ہیں۔ادھرمولانا فضل الرحمان نے اپنے وکیل کامران مرتضیٰ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے،اس موقع پراپوزیشن اتحاد کے راجا ظفرالحق،احسن اقبال،عبدالغفورحیدری اوردیگر رہنما بھی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔مولانا فضل الرحمان کے وکیل کے مطابق ان کی جانب سے اتھارٹی لیٹرعدالت میں جمع کرایا گیا جب کہ امیرمقام، مولانا فضل الرحمان کے کورنگ امیدوار ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں عارف علوی نے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے لیے 4 فارمز جمع کرائے، شبلی فراز،صداقت عباسی،فرخ حبیب اورانوار الحق کاکڑ تائید کنندگان میں شامل ہیں جب کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری، ملکہ علی بخاری اورعامر ڈوگرکے فارم بھی جمع کرائے گئے۔صدر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان اور دیگر نے سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعارف علوی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔واضح رہے کہ ملک کے 13ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی اور سینیٹ، قومی اسمبلی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں پرمشتمل الیکٹورل کالج صدر مملکت کا انتخاب کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عارف علوی نے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے لیے 4 فارمز جمع کرائے، شبلی فراز،صداقت عباسی،فرخ حبیب اورانوار الحق کاکڑ تائید کنندگان میں شامل ہیں جب کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری، ملکہ علی بخاری اورعامر ڈوگرکے فارم بھی جمع کرائے گئے۔صدر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان اور دیگر نے سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعارف علوی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔واضح رہے کہ ملک کے 13ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی اور سینیٹ، قومی اسمبلی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں پرمشتمل الیکٹورل کالج صدر مملکت کا انتخاب کرے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.