پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹرتک کمی کا امکان

پٹرول 4.30، ڈیزل6.80  روپے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے
مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں5 روپے 50 پیسے تک کمی کا امکان ہے
حتمی فیصلہ31جنوری کوہوگا

شخصیات ویب ڈیسک

پٹرول اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک کمی کئے جانےکا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے 30 جنوری کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ایک سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ یکم فروری سے پاکستان بھر میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے کمی کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے تک کمی ہونے کا امکان ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں5 روپے 50 پیسے تک کمی کا امکان ہے
حتمی فیصلہ31جنوری کوہوگا
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاحتمی اعلان 31جنوری کوکیا جائےگا ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.