کوئٹہ ، مسجد میں بم دھماکا،۔پیش امام سمیت3افراد جاں بحق،26 زخمی

کوئٹہ ، مسجد میں بم دھماکا،۔پیش امام سمیت3افراد جاں بحق،26 زخمی

کوئٹہ میں دھماکا پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں نمازہ جمعہ کی ادائیگی سے کچھ دیر قبل ہوا

وزیر اعظم عمران خان کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، واقعے کی رپورٹ طلب، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت

کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں پیش امام سمیت 3افراد جاں بحق جب کہ 26 زخمی ہوگئے ۔

کوئٹہ پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں پیش امام سمیت 3افراد جاں بحق جب کہ 26 زخمی ہوگئے

کوئٹہ پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں پیش امام سمیت 3افراد جاں بحق جب کہ 26 زخمی ہوگئے

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں نمازہ جمعہ کی ادائیگی سے کچھ دیر قبل ہوا۔مسجد کی انتظامیہ نے صحافیوں کو بتایا کہ نماز جمعہ کا وقت 2 بج کر45 تھا جب کہ دھماکا 1 بج کر 15 منٹ پر ہوا اور اس وقت 30 سے 40 افراد مسجد میں موجود تھے۔
ریسکیو اورامدادی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ جائے وقوعہ کو سیکیورٹی فورسزاور پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسجد میں بم نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے مسجد کے اندرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا۔ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ نے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد شہید اور26 افراد کے زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے پشتون آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی ایک مسجد میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پیش امام سمیت 3افراد جاں بحق جب کہ 26 زخمی ہوگئے

Facebook Comments

POST A COMMENT.