سرفرازاحمد نیوزی لینڈ کی جیت کی راہ میں چٹان بن گئے، کراچی ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا

سرفرازاحمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں پہنچ کر ڈرا ہوگیا

شخصیات ویب نیوز

 جنوری 2023 ہفتہ 14 جمادی الثانی 1444ھ7

رپورٹ: سلیم آذر

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ڈرا ہوگئی، گرین کیپ 15 رنز اور کیوی ٹیم 1 وکٹ سے فتح سے دور رہی، میچ 3 اوورز پہلے ہی ختم کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو آخری 5 اوورز میں 17 رنز درکار تھے، سرفراز احمد 118 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن فتح کے لیے پاکستان نے 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹ پر 287 رنز  بنائے

سرفراز احمد نے میچ کے آخری دن شاندار بیٹنگ کی اور سنچری اسکور کی اور  ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا

سرفراز احمد نے سنچری بنانے کے موقع پر بھرپور انداز میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گراؤنڈ میں سجدہ شکر بھی ادا کیا۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ 273 رنز پر گرگئی، آغا سلمان 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حسن علی تھے جو صرف 5 رنز بناکر سرفراز احمد کا ساتھ چھوڑ گئے۔

نویں وکٹ پر سرفراز احمد کا ساتھ  دینے کے لیے نسیم شاہ میدان میں اترے، اس موقع پر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے  کی کوششوں میں  میچ کے آخری لمحات میں انھوں نے تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کی جس کے باعث وکٹ کیپر بیٹر اپنی قیمتی وکٹ  گنوا بیٹھے۔

اس وقت تک میچ اپنے اختتام کے قریب پہنچ گیا اور گرین کیپ 15 رنز اور کیوی ٹیم فتح سے 1 وکٹ سے دورتھی مگر  کم روشنی کے باعث  میچ میچ 3 اوورز پہلے ہی ختم کردیا گیا، کراچی ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ڈرا ہوگئی

سرفرازاحمد نیوزی کی جیت کی راہ میں چٹان بن گئے اور سر فراز احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں پہنچ کر ڈرا ہوگیا

Facebook Comments

POST A COMMENT.