ورلڈ ریکارڈ، پانچ لاکھ گلابوں نے فضا مہکا دی

تاریخی اہرام کی سرخ سجاوٹ نے گینیز ورلڈ ریکارڈز ٹیم کو حیران کردیا

شخصیات ویب ڈیسک

ایکواڈور کا قصبہ مونتائیو پانچ لاکھ گلابوں سے مہک اٹھا۔تاریخی اہرام کی سرخ سجاوٹ نے گینیز ورلڈ ریکارڈز ٹیم کو حیران کردیا۔ایکو ڈور کا تاریخی قصبہ پیڈرومونتائیو کے رضاکاروں نے پانچ لاکھ گلابوں سے تاریخی اہرام کو سجا دیا ۔ تیس ٹن کا یہ اہرام گیارہ سو اسکوئر میٹرز پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ گلابوں کا شاہکار ورلڈ ریکارڈ بنانے کی خوبصورت کوشش ہے۔ہرایک پھول کو بڑی نفاست سے لگایا گیا ہے۔ رضاکاروں نے چوبیس گھنٹوں کی تین شفٹوں میں یہ کام انجام دیا ہے۔ایک سو پچاس گرین ہاؤسز سے یہ گلاب ٹرکوں پر یہاں پہنچائے گئے۔اس کام پر پانچ لاکھ ڈالرزخرچ ہوئے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.