فواد چوہدری وزیراطلاعات کی نیوز کانفرنس، صدر نیشنل بینک کو ہٹانے کا فیصلہ

فواد چوہدری کا وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب صوبے کیلئے کمیٹی کے قیام سمیت متعدد اہم فیصلے کئے گئے

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر نیشنل بینک کو ہٹانے اور جنوبی پنجاب صوبے کیلئے کمیٹی کے قیام سمیت متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے اجلاس کے بعد نیوزکانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سعید احمد اشتہاری اسحاق ڈار کے ساتھ منی لانڈرنگ میں ملوث تھے۔ وفاقی کابینہ میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے بھی کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور خسرو بختیار شامل ہیں، کمیٹی آئینی ترمیم کیلئے مسلم لیگ (ن) اوردیگرجماعتوں سے رابطہ کرے گی۔فواد چوہدری نے بتایا کہ اجلاس میں نیب کے قوانین میں بھی ضروری ترامیم کی منظوری دی گئی، ترامیم کے لیے وزیرِ قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کر دی گئی جو ضروری ترامیم کی سفارشات   پیش کرے گی۔

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر نیشنل بینک کو ہٹانے اور جنوبی پنجاب صوبے کیلئے کمیٹی کے قیام سمیت متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے اجلاس کے بعد نیوزکانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سعید احمد اشتہاری اسحاق ڈار کے ساتھ منی لانڈرنگ میں ملوث تھے۔ وفاقی کابینہ میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے بھی کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور خسرو بختیار شامل ہیں، کمیٹی آئینی ترمیم کیلئے مسلم لیگ (ن) اوردیگرجماعتوں سے رابطہ کرے گی۔فواد چوہدری نے بتایا کہ اجلاس میں نیب کے قوانین میں بھی ضروری ترامیم کی منظوری دی گئی، ترامیم کے لیے وزیرِ قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کر دی گئی جو ضروری ترامیم کی سفارشات پیش کرے گی

Facebook Comments

POST A COMMENT.