ایئرسیال ، سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے پاکستان کی نئی فضائی کمپنی کاآغاز کردیا

ایئرسیال کا طیارہ امریکا سے کراچی پہنچ گیا، نئی فضائی کمپنی دسمبر سے آپریشن شروع کرے گی ،
پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور کے درمیان پروازیں چلائی جائیں گی

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر

پیر14؍ ربیع الثانی1442ھ 30؍ نومبر2020ء

سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے پاکستان میں نجی طور پرایئرپورٹ کی تعمیرکرنے کے بعد ایک اور زبردست کارنامہ سرانجام دیا اور نئی فضائی کمپنی ایئرسیال کازبردست آغاز کردیا ہے۔ نئی فضائی کمپنی ایئر سیال کے وائس چیئرمین عمر میر نے بتایا کہ نئی فضائی کمپنی ایئر سیال دسمبر میں آپریشن کا آغاز کرے گی، پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور کے درمیان پروازیں چلائی جائیں گی۔

ایئرسیال کی انتظامیہ کے ارکان طیارے کے ساتھ کھڑے ہیں، کمپنی تین ایئربس320 پر محیط فلیٹ سے فلائٹس آپریشن کا آغاز کرے گی

ایئرسیال کی انتظامیہ کے ارکان طیارے کے ساتھ کھڑے ہیں، کمپنی تین ایئربس320 پر محیط فلیٹ سے فلائٹس آپریشن کا آغاز کرے گی

نئی فضائی کمپنی کا ایک طیارہ اتوار 29 نومبر کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا ہے۔ انتظامیہ نے کراچی ایئرپورٹ پر نیا طیارہ وصول کیا۔ فضائی کمپنی کے مزید 2 طیارے آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گے۔ ایئر سیال تین ایئربس320 پر محیط فلیٹ سے فلائٹس آپریشن شروع کرے گی۔
نئی ایئرلائن دسمبر میں آپریشن کا آغاز کرے گی، پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور کے درمیان پروازیں چلائی جائیں گی۔ وائس چیئرین عمرمیر کے مطابق نئی ایئرلائن ایئر سیال کا طیارہ امریکا سے کراچی پہنچ گیا ہے۔ پاکستان میں فضائی حدود میں نئی ایئرلائنز کے آغاز او ر اضافے سے شہریوں کو آرام دہ سفری سہولتیں میسر آئیں گی ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں نئی فضائی کمپنی ایئرسیال کا تعلق سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی سے ہے۔سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے نجی طور پرسیالکوٹ میںایئرپورٹ تعمیرکرنے کے بعد ایک اور زبردست اقدام کیا ہے اور نئی فضائی کمپنی کا شاندار آغاز کیا ہے۔

نئی فضائی کمپنی ایئرسیال کا طیارہ اتوار 29 نومبر کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا

نئی فضائی کمپنی ایئرسیال کا طیارہ اتوار 29 نومبر کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا

اس فضائی کمپنی میں ابتدائی طور پر تین طیارے ہوں گے، فضائی کمپنی تین ایئربس320 پر محیط فلیٹ سے فلائٹس آپریشن کا آغاز کرے گی جس میں ایک طیارہ کمپنی نے 29نومبر کو کراچی ایئرپورٹ پر وصول کرلیا ہے جب کہ مزید دو طیارے بھی آئندہ ہفتے میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔واضح رہے کہ نئی ایئرلائن سیال کا پہلا طیارہ امریکا سے منگوایا گیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.